Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یلو اسٹون میں جون سے اب تک 2300زلزلے

واشنگٹن .... یلو اسٹون نامی علاقے میں جون سے اب تک 2300زلزلے آچکے ہیں۔ پچھلے ماہ 21اگست کو 3.3کی شدت کا زلزلہ یہاں آیا تھا جبکہ اس سے قبل 15جون کو جو زلزلہ آیا تھا اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4تھی۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگرچہ زور دار زلزلے آنے کا خطرہ کم ہے لیکن ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ زیادہ تر زلزلوں کی شدت زیرو سے ایک کی رینج میں رہی۔اوتاہ یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر نے بتایا کہ وہ اس علاقے کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ یہ بھی خدشہ ہے کہ وہاں پر موجود آتش فشاں زلزلے کے باعث پھٹ جائے۔ اوتاہ سسمو گراف اسٹیشن بھی علاقے میں سارے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: