Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران داعش کی مدد کررہا ہے، عراقی رکن پارلیمنٹ

بغداد .... عراقی پارلیمنٹ میں نقل مکانی کمیٹی کے سربرا ہ رعد الدھلکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی داعش کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انہوں نے ایرانی نظام ِحکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ وہ بغداد میں متعین ایرانی سفیر کو طلب کرکے ان سے داعش کی سرپرستی کے ایرانی تصرفات کی بابت استفسار کریں۔انہوں نے کہاکہ داعش سے متعلق ایران کا موقف عراقی ا فواج کی قربانیوں کا مذاق ہے۔
 

شیئر: