Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذرت : ورلڈ الیون کا ٹکٹ مفت نہیں ملے گا،ایل سی سی اے کو لال جھنڈی

لاہور: پی سی بی نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن(ایل سی سی اے) کو ورلڈ الیون سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی مفت ٹکٹیں دینے سے معذرت کرلی ہے۔ حکام نے عبوری کمیٹی کو لال جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکٹیں نہ صرف قیمت ادا کرنے پر ملیں گی بلکہ حصول کیلئے درخواست بھی دینا ہوگی۔عبوری کمیٹی نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے تینوں زونز کو جمعرات تک آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ورلڈ الیون کے دورے کا وقت جوں جوں قریب آنے لگا شائقین کے جوش وجذبے میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہری ٹکٹوں کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ کرکٹ پرستاروں کی طرح لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن بھی ٹکٹوں کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ادھر لاہور کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین عمران بچہ نے گزشتہ روز پی سی بی سے رابطہ کرکے ٹکٹیں دینے کی درخواست کردی۔ بورڈ حکام کی طرف سے صاف صاف کہہ دیا گیاکہ مفت ٹکٹیں تو کسی صورت نہیں مل سکتیں، قیمت ادا کرنا ہو گی اور حصول کیلئے تحریری طور پر درخواست بھی ضروری ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد کے موقع پر ایل سی سی اے، پی سی بی سے کمپلیمنٹری پاسز اور گیٹ منی کی مد میں اچھی خاصی رقم حاصل کرتا رہا تھا تاہم سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا ءکے دور میں یہ پریکٹس ختم کر دی گئی جو تا حال جاری ہے۔

شیئر: