Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم ورلڈ الیون سیریزکی کمنٹری کریں گے

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستانی لیجنڈوسیم اکرم کمنٹری کریں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کتنا جنون ہے، اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم ابھی چیمپیئنز کی چیمپیئن بنی ہے۔ کپتان نیا اور کھلاڑی بھی پرجوش ہیں، ورلڈ الیون کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنے ہیروز کو کھیلتا ہوا دیکھیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور نوجوان پلیئرز کا مورال بلند ہو گا جبکہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر میں کمنٹری کے فرائض بھی سرانجام دوں گا۔

شیئر: