Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے گوگل فیڈ کا فیچر متعارف کروا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کے لئے نیوز فیڈ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔گوگل فیڈ نامی اس فیچر میں صارف کی دلچسپی کے مطابق مواد پیش کیا جائے گا۔اس فیڈ میں خبریں ، میوزک ، اسپورٹس ، سفری معلومات، فلموں کے ٹریلرز اور اس قسم کی دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔ گوگل فیڈ میں زیادہ تر انہی چیزوں کو شامل کیا جائے گا جنہیں صارف اکثر سرچ کرتا ہو گا۔ اسکے لئے گوگل صارف کی گوگل سرچ ، ہسٹری ، میپ ، لوکیشن ، یوٹیوب اور دیگر تفصیلات کی مدد لے گا۔ایسی اسٹوریز جو صارف کی دلچسپی سے مطابقت نہ رکھتی ہوں، انہیں ہائیڈ کرنے اور نیوز فیڈ سے ختم کرنے کا آپشن بھی موجود ہو گا۔اس فیچر کو فی الحال صرف اینڈرائڈ صارفین استعمال کر سکتے ہیں لیکن جلد ہی اسے آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ کے صارفین کے لئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر گوگل نے جولائی میں متعارف کرایا تھا تاہم اس وقت یہ صرف امریکہ تک محدود تھا مگر اب اسے دنیا بھر کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: