Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون میں انڈین کرکٹر بھی ہوتے تو اچھا تھا، شاہد آفریدی

لاہور: معروف آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹرز بھی ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا تھا۔آفریدی نے ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹور کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا اگر اس ورلڈ الیون میں ہندکے ایک دو کرکٹرز بھی شامل ہوتے تواس سے دنیا کو اچھا پیغام جا تا کیونکہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ ورلڈ الیون کے کوچ اور منیجر اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں تاہم سیاسی وجوہ کے باعث کوئی ہندوستانی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہندوستانی کھلاڑی بھی اس کا حصہ ہوتے مگر سیاسی مسائل سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کی محبت میں اور ورلڈ الیون کے میچ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ ہر پاکستانی کےلئے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ورلڈ الیون کے اس دورے سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان امن اور پیار ومحبت کی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ کرکٹرز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

شیئر: