Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہونا شروع ہوگئے، اعصام الحق

اسلام آباد: پاکستانی بین الاقوامی ٹینس ا سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی بہتر ہونے سے بین الاقوامی مقابلے بحال ہونا شروع ہو گئے ۔ ڈیوس کپ ٹائی کے علاوہ رواں سال کے آخر میں3 بین الاقوامی ٹینس کے مقابلوں کی میزبانی پاکستان کے لئے خوش آئند ہے۔تھائی لینڈ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوںپر مشتمل ہے۔ گراس کورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائٹل جیت کر گروپ ٹو سے ون کے لئے کوالیفائی کریں گے۔رواں سال مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں عالمی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہوں ۔ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک ٹاپ 15 میں جگہ بنا لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف نے ڈیوس کپ کیلئے گراس کورٹ تیار کیا ہے جو کہ ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔ گراس کورٹ پر عقیل خان اور میں بہترین کھیل پیش کرینگے۔ اعصام الحق نے کہا کہ جب میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتا ہوں تو وہاں مختلف ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کھیلنے پر آمادہ کرتا ہوں۔ انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کافی عرصے سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا۔ نئے ٹیلنٹ کیلئے پی ٹی ایف زیادہ سے زیادہ ایونٹ کا انعقاد کرے۔

شیئر: