نرگس فخری کا نیا ہیئر کٹ

 
بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے نیا ہیئر کٹ کروالیا ۔انہوں نے اپنی شخصیت کو نیا انداز دینے کیلئے بال چھوٹے کروائے ہیں۔ نرگس فخری نے اپنے ہیئر کٹ کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپ لوڈ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔اس سے قبل نرگس فخری کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ان کے اضافی وزن کو تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا جس پر نرگس نے کہا تھا کہ وہ ان دنوں انڈسٹری میں کام نہیں کررہی ہیں اس لئے انہیںاپنے وزن کی پروانہیں۔ نرگس آخری بار 2016 کی فلم ' بنجو' میں نظرآئی تھیں۔

شیئر: