Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ایتھلیٹ پر8 سال کی پابندی

نئی دہلی:ہندوستانی خاتون ایتھلیٹ اور2014ءکے ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پریانکا پنور پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے کے باعث 8 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔ہندوستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے مطابق پریانکا کا دوسری مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کے نمونوں میں قوت بخش ادویات پائی گئی ہیں۔ناڈا کے کوڈ کے تحت اگر کوئی بھی ایتھلیٹ دوسری بار اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری میں ملوث پایا جائے تو اس پر کم از کم 8 برس یا پھر تاحیات پابندی لگائی جاتی ہے۔اس سے قبل 2011 میں بھی پریانکا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔واضح رہے کہ پریانکا نے 2014 میں منعقدہ ایشین گیمز میں ویمنز 4x400 میٹر ریلے میں ہندکیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

شیئر: