Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی حملوں سے متعلق عرب اتحادکا جواب

ریاض .... قانونی مشیر اور خلاف قانون پیش آنے والے واقعات کا تجزیہ کرنے والی مشترکہ ٹیم کے ترجمان منصور احمد نے واضح کیا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد نے یمن میں غیر فوجی ٹھکانوں پر بمباری نہیں کی۔ اس حوالے سے بین الاقوامی رسمی اور غیر رسمی رپورٹیں درست نہیں۔ منصور نے کنگ سلمان ایئر بیس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ عرب اتحادشہری اور فوجی اہداف کے درمیان فرق کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی روایات اور قوانین کی پابندی کررہے ہیں۔ انہوں نے 15واقعات سے متعلق سوالات کے مفصل، مدلل اور تسلی بخش جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیشتر مقامات کو فوجی چھاﺅنیوں کے طور پر استعمال کیا گیا لہذا اایسی حالت میں ان مقامات کی شہری حیثیت ختم ہوگئی اور وہ فوجی مقامات میں تبدیل ہوگئے۔ حوثی صنعاءمیں نابیناﺅں کے ایک مرکز پر قبضہ کرکے اسے میزائل گودام کے طورپر استعمال کررہے تھے۔ اتحادی افواج نے اس پر عسکری ہدف کے طور پر ہی حملہ کیا۔ یہی اصول دیگر عمارتوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
 

شیئر: