یمن میں آئینی حکومت کی مدد کا فیصلہ

قاہرہ .... عرب وزرائے خارجہ نے براعظم افریقہ میں اسرائیلی اسکیموں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ عرب ممالک یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں بھی تعاون دینگے۔ یہ فیصلہ عرب لیگ کے صدر دفتر میں وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ یورپ عرب سربراہ کانفرنس 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دورن قاہرہ میں منعقد ہوگی۔ عرب لیگ کے جنرل سیکریٹریٹ کو مصر کے متعلقہ اداروں کے ساتھ اسکے انتظامات کی ہدایت کردی گئی۔ عرب وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے برادر اور دوست افریقی ممالک سے درخواست کی کہ وہ ایسی کسی بھی کانفرنس یا سیمینار یا افریقی فورم میں شرکت نہ کریں جسے اسرائیل ، فلسطینی علاقوں پر اپنے ناجائز قبضے پر پردہ ڈالنے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے استعمال کررہا ہو۔ 
 

شیئر: