رانی کا نئی فلم کیلئے فوٹوشوٹ

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ اداکارہ نے اپنی نئی فلم کیلئے ایک فوٹو شوٹ کروایاہے۔ انہوں نے اپنی نئی فلم کے لئے کام کا آغاز کردیاہے۔ فوٹو اسٹوڈیو کی جانب سے رانی کا نیا فوٹو سوشل میڈیا پر پیش کیاگیاہے جس میں اداکارہ اسی انداز سے ایکبار پھر فلموں میں واپس آرہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رانی نئی فلم ' ہچکی' پر جلد کام شروع کرنےوالی ہیں۔رانی مکھرجی چند سالوں سے فلم انڈسٹری سے دور تھیں۔ وہ ایک بیٹی کی ماں بننے کے بعد ایکبار پھر سینما اسکرین پر نظرآئیں گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: