لیلا ہوٹل کے کمرے کی سیل توڑنے کا حکم

نئی دہلی۔۔۔۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آج پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فائیواسٹار ہوٹل کے اس کمرے کی سیل توڑ دے جہاں سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر جنوری2014ء میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی تھی۔واضح ہو کہ 17جنوری 2014ء کو ہوٹل لیلا کے کمرے میں 52سالہ سنندا پشکر مردہ پائی گئی تھی۔ اس کے بعد تفتیش کیلئے دہلی پولیس نے اس کمرے کو سیل کردیا تھا۔ ہوٹل مینجمنٹ نے تحقیقات کی چارج شیٹ تیار ہونے کے بعد کمرے کو کھولنے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے دوران کمرہ کھولنے میں تاخیر کیلئے پولیس کو جھاڑ پلائی ۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنند اپشکر کی موت کے بعد سے اس کمرے کو سیل کردیا گیا تھا جس کے باعث گزشتہ3سالوں میں 50لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ 26ستمبر کو عدالت میں پیش کرے۔

شیئر: