احتساب عدالت میں نوازشریف اور بچوں کی طلبی

اسلام آباد...احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کرد ئیے۔فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز نامزد ہیں، تینوں کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف ان دنوں اپنی اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کے لئے لندن میںمقیم ہیں۔
 

 

شیئر: