بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کا بجٹ120ارب روپے

 اسلام آباد...حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 70 ارب روپے سے بڑھا کر 120 ارب روپے کر دیا ۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ میں پروگرام کا بجٹ70 ارب روپے سے بڑھا کر120 ارب کیا ہے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا سروے جاری ہے۔ اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے4 منتخب اضلاع جن میں ہری پور ، سکھر ، نصیرآباد اور بہاولپور شامل ہیں۔ اعداد وشمار جمع کرنے کے لئے ڈیسک پر مبنی آزمائشی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں سروے کے دوران 7 لاکھ 11 ہزار خاندانوں کو شمار کیا گیا۔ 
 

 

شیئر: