انصار الشریعہ پر پابندی لگا رہے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انصار الشریعہ پر پابندی لگا رہے ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارپر حملے کے تمام مرکزی ملزمان پکڑ لئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصارالشریعہ کے پورے نیٹ ورک پر جلد قابو کر لیں گے۔ ڈی جی رینجرز سے بریفنگ لی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک میں کہیں بھی امن دشمنوں کو سیاست نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کودہشتگردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام جماعتوں کو سیاسی آزادی ہے کسی بھی پرتشدد گروہ یا جماعت کو اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ جرم اور امن دشمنی کیلئے زیرو ٹالرنس ہے۔دریں اثناءسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نے انصار الشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: