Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قذافی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ پرپاکستانی ستارے پرجوش

 
لاہور:بین الاقوانی کرکٹ کی پاکستان میں آمد پر عوام سمیت کئی اہم شخصیات بھی کافی پرجوش اور خوش نظر آرہی ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی میزبانی کی جارہی ہے، 7 ممالک سے تعلق رکھنے والے 15 کھلاڑی پاکستان کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں ، جہاں وہ آزادی کپ کے نام پر 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں اپنے کھیل سے تماشائیوں کی خوشیاں دوبالا کر رہے ہیں۔ایسے موقع پر ظاہر ہے کہ عوام کا جوش عروج پر ہوگا۔ آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تو اس کے بعد ستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے جوش اور خوشی کا اظہار کیا۔جگن کاظم نے میچ کے دوران اسٹیڈیم سے اپنی تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ لاہور میں اپنے دوست شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہیں۔اداکار صنم جنگ نے بھی پاکستان ٹیم کی جیت کے لئے ٹویٹ کی۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیئرا اکرم نے ٹویٹ کی کہ ’گزشتہ رات کا ہر منٹ بالکل ویسا تھا جیسا ہونا چاہئے، ویل ڈن پاکستان‘۔وہ اس دوران اپنے شوہر کے ہمراہ سموسے کھاتی بھی نظر آئیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میچ کے دوران لاہور کی ہوا میں کچھ جادو تھا۔کرکٹرز بھی اپنی خوشی کا اظہار کرنے سے پیچھے نہ رہے۔ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ ‘پاکستانی مداح اس طرح کے انٹرنیشنل میچ کا انتظار کب سے کررہے تھے‘۔پاکستانی کرکٹ برادرز عمر اکمل اور کامران اکمل نے بھی پاکستان کے پہلے میچ جیتنے کی مبارکباد دی۔ شاداب خان نے کہا کہ ’میری آخری 2وکٹ پاکستان میں پاکستان کے لئے‘۔ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بھی پاکستان کو پہلا میچ جیتنے پر عوام کو مبارکباد دی۔

شیئر: