Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوانی پھر نہیں آنی' کا سیکوئل بنےگا

لالی وڈ کی مشہور فلم ' جوانی پھر نہیں آنی' کا سیکوئل بنانے کااعلان منظر عام پرآگیاہے۔دوبرس قبل پاکستانی سینما اسکرین کی ہٹ فلم' جوانی پھر نہیں آنی' نے پاکستانی باکس آفس پر بہترین بزنس کیا تھا جسے دیکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔خبروں کے مطابق فلم کے سیکوئل پر کام کا آغاز جلد کیاجائے گا۔2015 کی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کے اداکار احمد بٹ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فلم کے سیکوئل کے اسکرپٹ ٹائٹل کی ایک تازہ تصویرشیئر کی ہے۔ اس تصویر میں'جوانی پھر نہیں آنی ٹو' کی شوٹنگ کی خبر منظرعام پر آئی ہے۔ ماضی کی فلم میں احمد بٹ سمیت مشہور اداکاروں ہمایوں سعید،جاوید شیخ، حمزہ عباسی، واسع چوہدری جبکہ اداکاراوں میں عائشہ خان، مہوش حیات اور ثروت گیلانی کام کرچکی ہیں۔فلم کے سیکوئل کی کاسٹ کے بارے میں کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکاہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: