Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج و عودة ویزے میں ترمیم ناممکن

ریاض..... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ خروج و عودة ویزہ میں ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو لوگ ترمیم چاہتے ہوں وہ پہلے سے جاری شدہ خروج و عودة ویزے کو منسوخ کرائیں اور پھر ادا شدہ فیس واپس لئے بغیر نیا خروج و عودہ جاری کرالیں۔ 
٭ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ فنگر پرنٹس لے کر مملکت سے بے دخل کئے جانے والے شخص کو 3 برس تک سعودی عرب نہیں لایا جاسکتا۔ وہ 3برس کے لئے بلیک لسٹ ہوگا۔ 
٭ محکمہ نے بتایا کہ سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر اور سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی سے فیس نہیں لی جائے گی بشرطیکہ ان کے اقامے پر کوئی تابع یا مرافق نہ ہو۔
٭ محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اگر کسی مقیم غیر ملکی کے اقامے کی میعاد ختم ہوگئی ہو اور توسیع نہ کرائی ہو تو پہلی مرتبہ تاخیر پر 500 اور دوسری بار تاخیر پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 

شیئر: