Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی باغیوں میں جھڑپیں، کئی ہلاک

صنعاء ..... صنعاءمیں حوثی باغیوں اورمعزول صدر علی عبداللہ صالح کے جنگجوﺅں کے درمیان مسلح معرکوں میں فریقین کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یمنی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تعز کمشنری کے مغرب میں علی صالح او رحوثیوں کے درمیان زبردست معرکے ہوئے۔ یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ حوثی باغی اپنے ان حلیفوں کے خلاف بغاوت کی تیاری کررہے ہیں جنہوں نے انہیں صنعاءمیں داخل ہونے کا موقع دیاتھا۔ الاحمر نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حوثی کسی بھی معاہدے کا پاس نہیں کرتے۔ یہ لوگ مصالحت کے ماحول سے فائدہ اٹھا کر حساب بے باق کرنے کا چکر شروع کردیتے ہیں۔
 

شیئر: