Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا،سائنا نہوال کے کردار میں ڈھلنے کیلئے کوشاں

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور”حسینہ پارکر“ کے بعد ایکبار پھر ایک حقیقی کردار کرنے کیلئے کافی کوشاں ہیں۔ شردھا اپنی نئی فلم میں اولمپیئن بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کےساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہی ہیں۔ شردھا نے اپنی ساری توجہ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے کردار کیلئے مرکوز کی ہوئی ہیں۔وہ سائنا نہوال کےساتھ کھانا، پینا ، اٹھنا، بیٹھنا ، ان کی طرح کھیلنا سمیت ان کے انداز سیکھ رہی ہیں۔حال ہی میں سائنا نے شردھا کو اپنے گھر لنچ کیلئے مدعو کیا جسکی تصاویر شردھا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔واضح ہوکہ اس سے قبل حسینہ پارکرفلم کیلئے انہوں نے حسینہ سے ملاقات کی تھی۔ اس کردار میں ڈھلنے کیلئے شردھا نے اپنے وزن میں بھی اضافہ کیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: