Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹی ایئرپورٹ کی 30ویں سالگرہ

لندن .... لندن کا سٹی ایئرپورٹ مشرقی لندن کے رائل ڈاکس علاقے میں واقع ہے اور بین الاقوامی ایئرپورٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ لارڈ میئر نے اس بار اس ایئرپورٹ کی 27ویں سالگرہ پر انتہائی شاندار تقریبات کا اہتمام کیا اور تقریباً27گرم غبارے رن وے سے اڑے اور پورے شہر پر منڈلاتے رہے۔ واضح ہو کہ یہ ایئرپورٹ سالانہ تقریباً43لاکھ مسافروں کو آمد و رفت کی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ چھوڑے جانے والے غبارے مختلف رنگوں اور شکل و صورت کے حامل تھے اور جنہیں لندن کے تقریباًتمام شہری باآسانی دیکھتے رہے اور خوش ہوتے رہے۔ گرم غباروں کا یہ قافلہ صبح 7بجے پرواز کیلئے بلند ہوا اور تقریباً ایک ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرتا ہوا شمال مشرق سے مغرب کی جانب اور لندن بورو کے علاقے کی جانب بھی اڑتا رہا۔ پھر ان غباروں نے ڈیگن ہیم، ہارن چرچ، اپمنسٹر اور آس پاس کے علاقوں کا چکر لگایا۔ لندن سٹی ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیکلان کولیئر کا کہناہے کہ اس بار اس ایئرپورٹ کی سالگرہ کو گرم غباروں نے یقینی طور پر چار چاند لگادیئے جو اس شاندار ایئرپورٹ کی 30ویں سالگرہ کے بالکل شایا ن شان ہے۔ ایئرپورٹ کا جشن نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تقریبات پر 10لاکھ پونڈ لاگت آسکتی ہے او راس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے مگر ان تقریبات نے شہر کی رونق بڑھا دی ہے۔

شیئر: