Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتو جانوروں سے مالکان بیمار

واشنگٹن .... امریکہ میں امسال متعدد افراد اپنے پالتو جانوروں کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کتوں کے پلوں کی وجہ سے 9افراد کو اسپتال جانا پڑا جبکہ دیگر 30بھی بیمار ہوئے جنہیں مقامی ڈاکٹروں کے پاس علاج کرانا پڑا۔ امریکہ کی 7ریاستوں سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے مشورہ دیا کہ پالتو جانوروں کے مالکان کوجانوروں اور خود کو پاک صاف رکھنے کیلئے زیادہ کوششیں کرنا ہونگی۔ ان بیمار افراد میں 27ایسے لوگ تھے جنہوںنے صرف ایک مہینے قبل ہی یہ پلے خریدے تھے۔ جن ریاستوں سے مریضوں کی اطلاع ملی ہے ان میں فلوریڈا، کنساس ، میسوری، اوہائیو، پینسلوانیا، وسکانسن اور ٹینسی شامل ہیں۔ کتوں میں انفیکشن عام پایا جاتا ہے اور یہی انکے مالکان میں منتقل ہوجاتا ہے لیکن یہ انفیکشن ایک شخص سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ان جانوروں سے رابطے کے بعد اپنے ہاتھ ضرور دھو لینے چاہئے۔

شیئر: