Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتو بلیاں بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں

 لندن .... تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق بلیاں پالنے والے افراد کو ہوشیار رہنا چاہئے کیونکہ پالتو بلیوں کی جلد کے بالوں میں ایسے خطرناک جراثیم کی موجودگی کا سراغ ملا ہے ۔ جو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بیماریاں جلد کے بالوں میں موجود ٹیکسو پلازما گونڈی کی وجہ سے پھیلتی ہیں اور پیراسائٹ کی شکل میں بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ کم سے کم 30فیصد بلیاں اس قسم کی بیماریوں کی آماجگاہ ہوتی ہیں اسلئے ان سے ہوشیاررہنا چاہئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جراثیم پہلے انفیکشن پیدا کرتے ہیں پھر دماغ کو متاثر کرتے ہیں اور پھر دماغ رفتہ رفتہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا جاتا ہے۔ ایسی بیماریوں میں مبتلا افراد میں سے کم سے کم ایک ہزار ایسے افراد کاتعین کیا جاچکا ہے جن میں سرطان کی علامات دیکھی گئیں جبکہ بلیوں کے جسم پر موجود ان جراثیم کے نتیجے میں الزائمر ، پارکنسن کے ساتھ مرگی کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے حاملہ خواتین کو بطور خاص ہدایت کی ہے کہ وہ ایام حمل میں بلیوں وغیرہ کو بالکل قریب نہ آنے دیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ میسا چوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈینس اسٹینلر کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے اور اپنی قسم کی پہلی تحقیقی رپورٹ ہے۔
 

شیئر: