Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مگر مچھ کا شکار ہونیوالے صحافی کی لاش برآمد

کولمبو .... سری لنکا کے ایک جزیرے میں  اس برطانوی  صحافی کی لاش مل گئی  جسے مگر مچھ نے دبوچ کر پانی میں گھسیٹ لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگر مچھ کی جانب سے پانی میں گھسیٹنے سے پہلے صحافی کے صرف ہاتھ پانی سے باہر نظر آرہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مدد کیلئے پکار رہا ہے۔ برطانوی صحافی کی عمر 20سے 30سال تھی اور یہ واقعہ سری لنکا کے مشہور’’ ایلیفینٹ راک‘‘ کے قریب پیش آیا۔ جو مگر مچھوں کی بہتات کیوجہ سے مشہور ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق تلاش بسیار کے بعد مرنے والے صحافی کی لاش کولمبو سے 360میل دور ساحلی علاقے سے مل گئی۔ کہا جاتا ہے کہ مقامی حکام نے برطانوی سفارتخانے کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور عین ممکن ہے کہ صحافی کی نعش برطانیہ بھیج دی جائے۔ اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ لاش کس حالت میں ملی۔

شیئر: