Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کیلئے کینیڈا کی امداد

اوٹاوا ۔۔۔کینیڈا نے روہنگیامسلمانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر اڑھائی ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کی بین الاقوامی ترقی کے امور کی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ یہ امداد پناہ گزینیوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور کم سن و شیر خوار بچوں کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کے متمنی ہیں۔ یونیسیف اور عالمی خوراک پروگرام کی وساطت سے روہنگیا مسلمانوں تک اشیائے ضرورت پہنچائی جائیں گی۔دریں اثناء ایرانی وفد نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے  کیمپ کا دورہ کیا اور ان میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔

شیئر: