Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن دھماکہ ، ایک اور گرفتاری

لندن۔۔۔برطانوی پولیس نے مغربی لندن کے انڈرگراؤنڈا سٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا۔گزشتہ روز بھی  18سالہ نوجوان کو ڈوور کے علاقے میں دہشتگردی کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس مغربی لندن کے زیر زمین ریلوے ا سٹیشن پر بارودی مواد نصب کرنے میں ملوث افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بم دھماکے کے تناظر میں لندن حکومت نے سارے برطانیہ میں سیکیورٹی لیول کو بڑھا نے کا اعلان کیا ہے۔ جنوب مغربی لندن کے پارسنز گرین ا سٹیشن پر رکھے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے کم از کم 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: