Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: بیٹے نے ماں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کردیا

ریاض.... یہاں صحاری اسٹیشن کے قریب رماح الریاض روڈ پر ایک سعودی نوجوان نے اپنی ماں کو کار سے روند ڈالا۔ اس نے ماں کو گاڑی سے اتارا اور 3 مرتبہ اس پر گاڑی چڑھائی۔ ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس اندوہناک واقعہ کی خبر نے پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔ بیٹے نے ماں کو الامل اسپتال اپنے ہمراہ لے جانے کیلئے بٹھایا تھا۔ بھائیوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر ماں کا انتقام لے لیا اور اپنے قاتل بھائی کو موقع پر ہلاک کردیا۔ ابتدائی رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ قاتل بیٹا ذہنی مریض تھا اور الامل اسپتال میں زیر علاج بھی تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ضروری کارروائی شروع کردی۔

شیئر: