Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند آسٹریلیا ون ڈے سیریز :پہلا میچ ہند نے جیت لیا

 چنئی: چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ہندنے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئیس متھیڈ کے تحت 26 رنز سے ہرا دیا۔ہند نے7 وکٹوں پر 50 اوورز میں 281 رنز بنائے تھے لیکن بارش کے باعث آسٹریلیا کو 21 اوورز میں 164 کا ہدف ملا۔آسٹریلیا کی ٹیم 21اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر137رنز بناسکی۔ہارک پانڈیا نے آل راونڈ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری کے بعد2 وکٹیں بھی حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔انڈیا کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا تاہم دھونی اور ہاردک پانڈیا کے درمیان 100 رنز کی پارٹنر شپ نے ہندکے اسکور کو مستحکم کیا۔پانڈیا نے 66 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔ یہ ان کے ون ڈے کیرئیر کا بہترین اسکور ہے۔ دھونی نے 79 رنز بنائے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی ا سکور میں 118رنز کا اصافہ کیا۔انڈین کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے6 اوورزمیں ہند کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ فقط 11 رنز پر ہند کے 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اجنکیا رہانے 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ کوہلی کوئی بھی رن نہ بنا پائے اور چھٹے اوور کی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے۔2 ہی بولز کے بعد ونیش پانڈے بھی آوٹ ہو گئے۔پہلی 3 وکٹیں آسٹریلیا کے نیتھن کولٹر نائل نے حاصل کیں۔ رواں برس میں کوہلی کے ون ڈے کیریئر کا یہ دوسرا موقع ہے جب وہ بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئے۔ 2016 اور 2015 میں کھیلے جانے والے 30 ون ڈے میچوں میں وہ کبھی بھی صفر پر آوٹ نہیں ہوئے۔ابھی ہند کا مجموعی اسکور 64 تھا کہ روہت شرما 28 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔22ویں اوور میں ہند کا پانچواں نقصان جادھو کی صورت میں ہوا جب وہ 40 رنز پر آوٹ ہو گئے۔بھونیشور کمار نے 28رنز بنائے۔آسٹریلیا کی ٹیم نے اننگز شروع کی تو بار ش کے باعث 21اوورز میں 164رنز کا ہدف دیا گیا۔ڈیوڈوارنرنے25رنز کی اننگز کھیلی۔گلین میکسویل نے39رنز بنائے جبکہ جیمس فولنکنر 32رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔دیگر کوئی کھلاڑی ہندوستانی بولرز کاسامنا نہیں کر سکا۔یوزیندرا چاچل نے 3وکٹیں حاصل کیںجبکہ پانڈیا اور یادو نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی ٹیم 21اوور کے اختتام پر 137رنز ہی بنا سکی اور 26رنز سے پہلا ون ڈے ہار گئی۔

شیئر: