Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری اپوزیشن نے عبداللہ آل ثانی کی حمایت کردی

ریاض ... قطری اپوزیشن نے قطری دانشوروں کے اجلاس سے متعلق شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کی اپیل کی حمایت کردی۔ قطری اپوزیشن کی جانب سے شیخ عبداللہ آل ثانی کی اپیل پر یہ پہلا ردعمل ہے۔ اپوزیشن کے ترجمان خالد الھیل نے تمام اپوزیشن رہنماﺅں کو صف بستہ ہوجانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ عبداللہ اتحاد کے علمبردار رہنما ہیں اور وہ قطری حکام کے مخالف گروپوں کو ایک سائبان تلے جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر کہا کہ اے قطر کے لوگو! شیخ عبداللہ آل ثانی آپ لوگوں کو متحد کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ قطری حکام اپنے عہد و پیمان پورے کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ وطن عزیزکی خاطر ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ شیخ عبداللہ ذاتی مفاد کی خاطر نہیں بلکہ وطن عزیز کے مفاد کو سرفہرست رکھتے ہوئے ہی صف بستہ ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
 

شیئر: