Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرین غذائیت نے صحت مند رہنے کے نئے نسخے بتادیئے

سڈنی ..... آسٹریلیا کی خاتون ماہر غذائیت نے اپنے تازہ ترین بلاگ میں صحتمند رہنے کے کچھ نئے نسخے بتائے ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ لوگوں نے ابھی سے ان طریقوں پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ خاتون ماہر غذائیت جیسکا سفل جو ایک ڈاکٹر بھی ہیں نئے پیغام میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ انسان کی پلیٹ میں کتنا کھانا ہونا چاہئے اور اسے کتنی مقدار میں مائع اشیاءاستعمال کرنی چاہئے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر آپ اپنا وزن مقررہ حد سے زیادہ محسوس کرتے ہیں تو آپ کو پہلی فرصت میں بسیارخوری ترک کردینی چاہئے اور محدود مقدار میں چیزیں کھانی چاہئیں۔ روبی اولا نامی خاتون صحافی کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے خیال میں اچھی خورک ہی دنیا ہی بہترین دوا ہے۔ اس لئے دواﺅں سے زیادہ صحت بخش کھانوں پر توجہ دینی چاہئے۔ روبی اولا جو خود جنرل پریکٹشنر بھی ہیں، لندن سے تعلق رکھتی ہیں مگر انکا زیادہ قیام سڈنی میں رہتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو زیادہ مرغن غذائیں ڈارک چاکلیٹ سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا۔

شیئر: