Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی باشندوں کی گھٹیا حرکت

نیویارک ....  آج کے  دور میں بھی جبکہ انسان نسبتاً  نفیس اور باخبر ہوگیا ہے۔ بعض لوگ حیرت انگیز حد تک گھٹیا حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے  انکی بیمار  سوچ کا بھی پتہ چلتا ہے۔   یہاں ایک  وڈیو جاری ہوئی ہے  جس میں 2نامعلوم افراد کو  زندہ چوہا کھاتے دکھایا گیا ہے۔  وڈیو کے مطابق یہ  منظر کسی نامعلوم جیل کا ہے۔  جس کی کوٹھری میں یہ چوہا کسی  سوراخ سے گھس آیا تھا اور  قیدیوں نے اسے پکڑ کر کھانا شروع کردیا۔  دوسرے لوگ موقع کی تصویر بھی بناتے رہے۔ جو   وڈیو کی شکل میں جاری ہوئی ہے۔  وڈیو دیکھنے  والوں نے کہا ہے کہ   وہ  اس   وڈیو کے مناظر دیکھ کر کانپ گئے کیونکہ انہیں توقع نہیں تھی کہ آج کا کوئی انسان ایسی حرکت کرسکتا ہے  تاہم عین ممکن ہے کہ  قیدیوں نے جیل خانے کی انتظامیہ کی بدسلوکی کے خلاف یا وقت پر مناسب کھانا نہ ملنے کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ حرکت کی ہو  اور  اسکا مقصد انتظامیہ اور دیگرذمہ داروں کو اپنی حالت سے آگاہ کرنا ہو۔

شیئر: