Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد

کوئٹہ... کوئٹہ کی سیشن کورٹ نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے سما آئندہ تاریخ پر گواہوں کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ 20 جون 2017 کو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی نے اپنی گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ میڈیا پر فوٹیج آنے پر مقدمہ درج ہوا۔ 
 

شیئر: