Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرد یادو گروپ نے نتیش کو جے ڈی یو صدرکے عہدے سے ہٹا دیا

نئی دہلی۔۔۔۔جنتا دل (یو) کے شرد یادو گروپ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پارٹی  صدر کے عہدے سے ہٹاکر گجرات کے سینیئر پارٹی لیڈر چھوٹو بھائی وسادا کو ایگزیکٹیو صدر مقرر کردیا۔نتیش گروپ کی طرف سے پارٹی سے نکالے گئے لیڈر ارون شریواستو نے بتایا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما ؤں کی میٹنگ بلائی گئی جس میں 19ریاستی صدور اور ایگزیکٹیو کے دیگر ارکان نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں نتیش کمار کے تمام فیصلے غیر قانونی قراردیئے گئے۔ شریواستو نے بتایا کہ جے ڈی یو کے شرد یادو گروپ نے کمار کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹاکر گجرات سے پارٹی کے ممبر اسمبلی وسادا کو ایگزیکٹیو صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ پارٹی کے انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکےمتعلقہ دستاویزات پیش کرنے کیلئے وقت طلب کریگا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے ایک انضباطی کمیٹی بنائی ہے جو کمار اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی کریگی۔

شیئر: