Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ پرسزا کے خلاف اپیل کریں گے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی ہے ۔ ڈھائی سال کی معطل پابندی شامل ہے اور اس دوران شرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔ پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 ءسے ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے۔ ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ شرجیل خان پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کریں گے ۔ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شرجیل خان چیئرمین پی سی بی کو آزادانہ ایڈجوڈیکیٹرکو کیس بھجوانے کی درخواست کریں گے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے خلاف بھی کیس زیر سماعت ہے۔

شیئر: