سلمان اور جیکولین کی وڈیو وائرل

بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور جیکولین کی ایک تازہ وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے ۔دونوں اداکار ماضی کے گیت’’ چلتی ہے کیا نو سےبارہ‘‘ پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔سلمان خان کی ماضی کی فلم’’ جڑواں‘‘کا 90 کی دہائی کا مشہور گانا ہے جسے جڑواں کے سیکوئل میں بھی پیش کیا گیاہے ۔یہ گانا سلمان خان کےساتھ کرشمہ کپور پر عکس بند کیاگیاتھا جبکہ سیکوئل میں یہ گانا جیکولین، تاپسی پنو اور ورون دھوان پر فلمایاگیاہے۔جیکولین ان دنوں سلمان خان کےساتھ لندن میں موجود ہیں جہاں دونوں اداکار اپنی اپنی فلموں ’’ جڑواں ٹو‘‘ اور’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔سلمان اور جیکولین آئندہ فلم’’ ریس3‘‘میں نظرآئیں گے۔
 

شیئر: