Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے بحرین کی 3کشتیوں اور 12ملاحوں کو حراست میں لے لیا

ریاض: قطری حکام نے دو روز کے دوران بحرین کی 3کشتیوںاور ان پر سوار12ملاحوں کو حراست میں لے لیا۔ بحرینی کوسٹ گارڈز کے کمانڈر بریگیڈیئر اسٹاف علاء سیادی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اب قطر کے زیر قبضہ ہماری کشتیوں کی تعداد15اور زیر حراست ملاحوں کی تعداد 20ہوگئی ہے۔ بعض کشتیاں 2009ء سے قطر کے قبضے میں ہیں۔ ملاحوں اور کشتیوں کو حاصل کرنے کے لئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔
 

شیئر: