Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی نے می میکس 2 کا نیا ورژن لانچ کر دیا

شیاؤمی کمپنی نے می میکس ٹو 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ می میکس ٹو کو اس سے قبل 64 جی بی کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ نئے فون میں 4 جی بی ریم ، 6.4 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ،اسنیپ ڈریگون 625 اور ایڈرینو 506 پراسیسر اور 5300 میگا واٹ آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ، ڈوئل ٹون، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ سیلفی کیمرہ ،ویڈیو چیٹ فلٹرز اور 85 ڈگری وائڈ اینگل کے ساتھ شامل ہے۔ بیک کیمرہ 4 کے وڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ فون کو ایک گھنٹے میں 68 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔اسے 20 ستمبر کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔  
 

شیئر: