Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرینی بانڈز خریدنے کی قطری کوشش ناکام

منامہ .....حکومت بحرین نے انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کی طرف سے قطرکے بائیکاٹ میں دراڑ ڈالنے کی قطری کوششوں کو ناکام بنادیا۔ قطری سرمایہ کاروں نے حال ہی میں بحرینی بانڈز خریدنے کی درپردہ کوشش کی تھی۔ بروقت منکشف ہونے پر اسے ناکام بنادیا گیا۔ بحرینی حکومت نے قطری سرمایہ کاروں کو بحرینی بانڈز خریدنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے 3ارب ڈالر مالیت کے بحرینی بانڈز خریدنے کے ٹینڈر بھرے تھے۔
 

شیئر: