Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملزمان کے تعاقب کیلئے خاص ڈرونز

لندن.... برطانیہ نے اپنے مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کے نظریات کو بھی سامنے رکھا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک ایسا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت ملزمان کا تعاقب کرنے کیلئے خاص قسم کے ڈرونز استعمال ہونگے جو ہنگامی حالات کی صورت میں بھی کارآمد ثابت ہوسکیں گے۔ پولیس کو ڈرون فراہم کرنے کا یہ پروگرام بلیو لائٹ نامی ایئرسپورٹ پروگرام کا ایک حصہ ہے اور پولیس حکام کاکہناہے کہ اس سے پولیس کی قوت نگرانی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان ڈرونز کی وجہ سے اہم اور خاص قسم کے مشنز پر اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کو ہیلی کاپٹروں کا محتاج نہیں رہنا پڑیگا اور یہ ڈرون انکا کام انجام دینگے۔ سچ تو یہ ہے کہ ا س قسم کے ڈرونز ایک بڑی تعداد میں پولیس کے حوالے کئے جائیں گے جو لاپتہ افرادکا بھی سراغ لگائیں گے ساحلوں کی بھی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد و ملزمان کا تعاقب کرنے کے علاوہ اسپتالوں وغیرہ میں ایمرجنسی دوائیں فراہم کرنے اور آتشزدگی والے علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں انجام دینگے۔ ضرورت کے تحت حکام نے ایسے ہائی ٹیک ڈرونز کا ایک بیڑ ا تیار کرلیا ہے ۔ اخبارمیل نے نئے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے انتہائی اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈرونز کی مدد سے پولیس کی کارکردگی یقینی طور پر مزید بہتر ہوجائیگی۔ چیشائر کے چیف کانسٹیبل سائمن بائرن نے اس اہم منصوبے کے حوالے سے ایک خفیہ رپورٹ وزار ت داخلہ کو فراہم کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وزراءاس منصوبے کی توثیق کردینگے اور بلیو لائٹ ایئر سپورٹ پروگرام کیلئے مزید فنڈ جاری کرینگے۔

شیئر: