Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطان بن سحیم آل ثانی نے ملک کیوں چھوڑا

پیرس .... قطر کے معروف رہنما شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے قطری عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بحران کے حل کیلئے جمع ہونے والے قطری عوام کے دانشوروں کے اجلاس کی ہر دعوت پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ قطر کو خیر باد کہہ کر پیرس منتقل ہوگئے ہیں کیونکہ اب ان کے لئے قطر میں رہنا اس بنا پر مشکل ہوگیا تھا کیونکہ اس پر خارجی ، عسکری قابض نظرآتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری حکومت نے خلیجی بھائیوں کے حوالے سے سنگین غلطیو ںکا ارتکاب کیا ہے۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی فراست ہمیں بحران کے دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کےخلاف صف بستہ ہونا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں قطریوں کی نسبت دہشتگردی سے نہ کردی جائے۔ ہمارا فرض اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے سرپرستوں سے پاک کرنا ہے۔ قطری حکام خارجی عناصر اور نفرت کا زہر پھیلانے والوں کے میزبان بن گئے ہیں۔
 
 

شیئر: