Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریا نے ریاست ڈومینیکا نے تباہی مچادی

لندن …سمندری طوفان ماریا نے ریاست ڈومینیکا میں شدید تباہی پھیلائی ہے۔ ڈومینیکا کے وزیراعظم نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ اب تک ڈومینیکا کے شہری ہر وہ چیز کھو چکے ہیں جسے پیسے سے خریدا جا سکتا ہے۔ تقریباً ہر گھر کی چھتیں طوفان کے سبب اڑ گئی ہیں۔ ان میں ان کا اپنا گھر شامل ہے۔ انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ شدید بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ امریکی مرکز نے ماریا  طوفان کی شدت اب کم کر کے4 کر دی ہے تاہم یہ ابھی تک انتہائی خطرناک ہے۔ یہ طوفان اب پور ٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں آنے والے ارما سمندری طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ۔ طوفان کے باعث ابھی تک 3لاکھ 72 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں۔

شیئر: