Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصام الحق نے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق لاہور میں عالمی معیار کا ٹینس کورٹ دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر اس کورٹ پر ضرور کھیلوں گا۔گزشتہ روز پنجاب اسپورٹس بورڈ کے تحت لاہور میں بنائے جانے والے ٹینس کورٹ کے افتتاح کے موقع پر اعصام الحق مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں عالمی معیار کے عین مطابق ٹینس کا بہترین کورٹ بنایا گیا ہے۔ مجھے یقین نہیں آرہا بین الاقوامی معیارکا یہ ٹینس کورٹ پاکستان اور خاص کر لاہور میں بنایا گیا ہے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار نے کہا کہ امید ہے ملکی حالات جلدبہتر ہو جائیں گے اور انٹر نیشنل ٹینس اسٹارز یہاں آ کر کھیل سکیں گے اور جب بھی پاکستان آوں گا یہاں آکر ٹریننگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کےلئے رول ماڈل بنوں اور میری اچھی کارکردگی نوجوانوں اور بچوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرے۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایک عالمی معیار کا ٹینس کورٹ اسلام آباد میں بھی تیار کیا جائے گا جسے اعصام الحق کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا۔

شیئر: