Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم محرم سے تجارتی عدالت کام کریگی

ریاض....اعلیٰ عدالتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یکم محرم 1439ھ کو تجارتی عدالت کام شروع کردیگی۔ کرنسی نوٹ او رکمپنیوںکے قوانین کے ماہر اوروکیل ہشام العسکر نے بتایا کہ ابتک تجارتی مقدمات ادارہ احتساب (دیوان المظالم) میں پیش کئے جاتے تھے۔ آئندہ سال سے ادارہ احتساب اس قسم کے مقدمات کی سماعت کا مجاز نہیں رہیگا او ریہ سارے معاملات تجارتی عدالت دیکھا کریگی۔ اس سے تاجر برادری راحت کا سانس لے گی۔
 

شیئر: