Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60پونڈ مالیت کی ایئرکنڈیشنڈ گھڑی

 لندن..... مقامی مارکیٹ میں ایک ایسی عجیب و غریب گھڑی روشناس کرادی گئی ہے جسے کلائی پر باندھنے سے گھڑی استعمال کرنے والے شخص کو گرمی یا سردی کے دنوںمیں کوئی الجھن نہیں ہوتی اگر موسم گرم ہو تو کلائی پر زیادہ گرمی محسوس نہیں ہوتی اور سردی میں بھی کلائی ٹھنڈک سے محفوظ رہتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کلائی پر باندھی جانے والی گھڑیوں سے لوگوں کو بدلتے موسم کے ساتھ کچھ الجھن محسوس ہوتی ہے نئی گھڑی کی قیمت 60پونڈ مقرر کی گئی ہے او راسے اسکی خصوصیات کے پیش نظر” ایئر کون واچ“ (ایئر کنڈیشنڈ گھڑی)کانام دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مختلف سہولت پہنچانے والی گھڑی اعصابی نظام کو بھی درست رکھتی ہے۔اس گھڑی کی تیاری عطیہ دہندگان کی رقم سے ہوئی اوراب تک ایک ہزار 11افراد نے اس مقصد کیلئے چندہ دیکر 62ہزار پونڈ رقم جمع کی تھی۔

شیئر: