Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکثریت نے 60 سالہ غیر ملکی کو نطاقات میں 2 کے برابر شمار کرنے کی مخالفت کردی

مستثنیٰ پیشوں کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ، آن لائن رائے شماری کا سلسلہ جاری، حتمی فیصلہ 23 محرم 1438 ھ کو کیا جائیگا
 
ریاض: وزارت محنت و سماجی فروغ کی جانب سے 60 سالہ غیر ملکی ملازم کو 2 غیر ملکی ملازم کے برابر شمار کیا جائے یا نہ کیا جائے اس حوالے سے آن لائن استصواب رائے میں سعودی شہری ، غیر ملکی ، نجی ادارے و کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ اس استصواب رائے کے دو حصے ہیں ۔ پہلی شق کا تعلق اس بات سے ہے کہ 60 سالہ غیر ملکی ملازم کو دو ملازموں کے برابر شمار کیا جائے اس حوالے سے 93 تبصرے ریکارڈ پر آئے ہیں ان کی بھاری اکثریت نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ کمپنیوں والے ایسے ہی معمر غیر ملکیوں کو رکھتے ہیں جن کے پاس منفرد نوعیت کا تجربہ ہوتا ہے اور کمپنی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

شیئر: