Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ ٹیک آف کے دوران کیٹرنگ ٹرک سے ٹکرا گیا

مانچسٹر..... مقامی ایئرپورٹ پرطیاروں کی آمد ورفت جاری تھی ۔ کچھ طیارے لینڈ کررہے تھے اور کچھ پرواز کیلئے بلند ہونے والے تھے۔ اسی دوران ایک مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے کیٹرنگ ٹرک سے ٹکرا گیا اور زوردار جھٹکے کے بعد رن وے پر کھڑا ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ طیارہ گرسنے جانے والا تھا او ریہ طیارہ اورنگنی کمپنی کی ملکیت تھا۔ حادثے کے وقت 60مسافر اس میں سوار تھے تاہم ان میں سے نہ تو کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی دوسرا مسئلہ پیش آیا تاہم ایئرپورٹ ترجمان کا کہناہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں طیارے کو یقینی طور پر کچھ نقصان پہنچا ہوگا۔ عینی شاہدین کے مطابق اورنگنی کی فلائٹ نمبر gr673 کے دائیں بازو کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ جسکی وجہ سے مسافروں کو اطلاع دی گئی کہ طیارہ مزید سفرکے لائق نہیں اور وہ اتر جائیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا اور بعدازاں کسی اور طیارے میں سوار کراکر انہیں انکی منزل تک پہنچایا گیا جبکہ حادثے سے دوچار ہونے والے طیارے کو ہینگر میں پہنچا دیا گیا تاکہ وہاں اسکی مرمت ہوسکے۔ فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی مرمت میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ مسافروں کو جس متبادل طیارے سے انکے سفر پر بھیجا گیا وہ اتنا بڑا نہیں تھا کہ سارے مسافر اس میں سوار ہوجاتے چنانچہ چند مسافر نصف گھنٹے بعد ایک اور طیارے سے اپنی منزل کو روانہ ہوئے۔ ایئرپورٹ نے پورے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ طیارے کے ہواباز سے زیادہ غلطی ٹرک ڈرائیو رکی تھی جسے اس راستے پرآنا ہی نہیں چاہئے تھا جو طیاروں کے ٹیک آف کیلئے مخصوص ہے۔ اس حوالے سے جو بھی ذمہ دار پایا جائیگا اسکے خلاف تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے اور ضروری ہوا تو قانونی اقدامات بھی ہوسکتے ہیں۔

شیئر: