Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 ملکی رگبی چیمپئن شپ، راونڈ 5 کے دو میچز 30 ستمبر کو ہونگے

آکلینڈ : 4 ملکی انٹرنیشنل رگبی چیمپیئن شپ کے راونڈ 5 میں دو میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ عالمی چیمپیئن نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر عالمی چیمپیئن نیوزی لینڈ کی ٹیم سب سے زیادہ 19 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بلیک کیپس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے شاندار کھیل کی بدولت مسلسل چار کامیابوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہونے کے ساتھ ساتھ4 فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست بھی ہے
 

شیئر: