Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں

ریاض .... اپوزیشن رہنما قطری حکام کے خلاف متحد ہونے لگے اور اونچی آواز میں گفتگو کرنے لگے۔ حالات سے واقف کاروں کا کہناہے کہ قطر کا نظام حکومت گرنے ہی والا ہے۔قطری عوام میں تمیم اور انکے مدد گاروں سے نجات حاصل کرنے کیلئے قربانی کاجذبہ بھی پنپنے لگا ہے۔ قطری عوام چاہتے ہیں کہ بائیکاٹ ختم ہو اور ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام پیداہو۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ قطری بحران سنجیدہ مرحلے میں داخل ہے او راب قطری حکام کے پاس حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے ، آنکھوں میں دھول جھونکنے اور اپنے بے ہودہ تصرفات پیش کرنے کا جواز نہیں رہا۔
 

شیئر: