Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد... اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔25ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب نے اسحاق ڈار کو جاری سمن کی تعمیلی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی اور اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ریفرنس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے احتساب عدالت نے کہا کہ اگر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تو ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ دریں اثناء نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو خط لکھ دیا ۔
 

 

شیئر: